(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") فرانسيسی خبررساں ادارہ (AFP) كےمطابق سعودی عرب كی مجلس علماء كے صدر عبدالعزيز آل شيخ نے دعوی كيا ہے كہ ۱۰ جنوری كو عرب اور اسلامی ممالك میں ہونے والے احتجاجی جلوسوں سےكوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔ سعودی مفتی نے اس سوال كے جواب میں كہ فلسطينی عوام كو كس چيز سے فائدہ پہنچ سكتا ہےكہا كہ جلوس توڑ پھوڑ اور شور وشرابے كے سوا كچھ نہیں ،ہمیں غزہ كے محصور عوام كی غذائی ، طبی اور مالی امداد كرنا ہو گی۔ دنيا كے تمام مسلمانوں كی طرف سے ۱۰ جنوری كو " يوم الغضب" قرار ديا گيا تھا اوراس دن متعدد اسلامی ممالك میں اسرائيلی جارحيت كےخلاف جلوس نكالے گئےتھے۔ آل شيخ سےپہلے بھی سعودی عرب كے ايك وہابی عالم صالح اللحيدان نے بھی كچھ اسی طرح كے خيالات كا اظہار كرتے ہوئے كہا تھا كہ غزہ كے عوام كے حمايت ايك فضول اور بے ہودہ اقدام ہےجس كا كوئی فائدہ نہیں ہے۔
346552