مراكش كے علما كی طرف سے "آئی ٹی جہاد" كی تعريف

IQNA

مراكش كے علما كی طرف سے "آئی ٹی جہاد" كی تعريف

11:23 - January 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1730882
بين الاقوامی گروپ: مراكش كے علما نے بعض مراكشی نوجوانوں كی طرف سے اسرائيل كی متعدد ويب سائٹس كے ہيك كرنے پر انكی تعريف كی اور اس كو "آئی ٹی جہاد" كا نام ديا۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") خبررساں ويب سائٹ اسلام آن لائن كے مطابق مراكش كے علماء كی طرف سے جاری ہونے والے بيان میں كہا گيا ہے كہ مراكش كے نوجوان اسرائيلی ويب سائٹس كو ہيك كر كے اسلامی دنيا میں صیہونيوں كے خلاف پائی جانے والی نفرت كا اظہار كر رہے ہیں۔ انجمن علمائے مراكش كے صدر الشيخ بن سالم باہشام نے بتايا كہ غزہ كے مظلوم اور نہتے عوام كے ساتھ اظہار ہمدردی اور خدا كی راہ میں جہاد كے مختلف راستے ہیں۔ ان میں سے بہترين اور مثبت راستہ اسرائيلی ويب سائٹوں كو ہيك كرنا ہے۔ انھوں نے كہا كہ ہم اسرائيلی ويب سائٹس كو ہيك كر كے اسرائيل پر نفسياتی دباو بڑھا سكتےہیں۔ "Morocco snipers" نامی گروہ نے گذشتہ ہفتہ كے دوران ۸۰ اسرائيلی ويب سائٹس ہيك كر كے ان كے مختلف صفحات پر بے گناہ فلسطينی عوام اور زخمی بچوں كی تصاوير چسپاں كر دیں تھیں۔
346514
نظرات بینندگان
captcha