كتاب" اسلامی ڈپلوميسی كا امن اور باہمی گفتگو میں كردار" كی اشاعت

IQNA

كتاب" اسلامی ڈپلوميسی كا امن اور باہمی گفتگو میں كردار" كی اشاعت

14:18 - January 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1731038
بين الاقوامی گروپ: آسيسكو كےجنرل سيكرٹری " عبدالعزيز عثمان التويجيری" نے اسلامی ڈپلوميسی كا امن اور باہمی گفتگومیں كردار كے موضوع پر كتاب لكھی ہے كہ جسے تين زبانوں عربی، انگريزی اور فرانسيسی میں شائع كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق آسيسكو پبلشرزكی جانب سے شائع ہونے والی كتاب میں التويجيری ڈپلوميسی كو اقوام عالم كی تہذيب، تمدن اورايسی اقدار قرارديتے ہیں جو ان كے مذہب ، سياست اور اعتقادات كی آئينہ دارہوں۔ التويجيری كے نزديك ڈپلوميسی ماضی ، حال اور مستقبل پر مشتمل ايسے اصولوں كا نام ہے جن كےذريعہ كسی قوم يا ملت كی پاليسيوں،مطالبات اورشخصيت كو پيش كيا جاسكتاہے۔ انھوں نےتحرير كيا ہے كہ اسلامی ڈپلوميسی ۷۰ كی دہائی میں اس وقت شروع ہوئی جب اسلامی سربراہی كانفرنس كی داغ بيل ڈالی گئی۔ یہ ڈپلوميسی ايسی امت كی نمائندگی كرتی ہے جو مشتركہ معنويات اور اعتقادات كی پابند ہے۔ التويجيری نے اسلامی ڈپلوميسی كی اہميت بيان كرتے ہوئے لكھا ہے كہ اس حوالے سے منعقد كیے گئے مختلف سيميناروں میں ميری كوشش رہی ہے كہ اسلامی ڈپلوميسی كی نئی تصوير كشی كروں جو دنيائے اسلام كےعالمی روابط پر مشتمل ہو۔ اسلامی ڈپلوميسی ايمان پر مبنی ايسی ڈپلوميسی ہے جو امن اور باہمی گفت و شنيد كی دعوت ديتی ہےكيونكہ دنيائے اسلام كا سب سے اہم پيغام امن اورباہمی گفتگو ہے۔ايسا امن اورباہمی گفتگو جو زندگی كے تمام سياسی ،سماجی اورمعاشی شعبوں پر مشتمل ہو ۔
347480

نظرات بینندگان
captcha