سلامتی كونسل كی بے بسی پریہودی رہنماوں كا اظہار افسوس

IQNA

سلامتی كونسل كی بے بسی پریہودی رہنماوں كا اظہار افسوس

14:18 - January 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1731040
بين الاقوامی گروپ: بيت المقدس میں آباد یہودی رہنماوں كی ايك بڑی تعداد نے غزہ پر اسرائيلی جارحيت ركوانے كے سلسلہ میں سلامتی كونسل كی بےبسی پرشديد افسوس كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق "العرب آن لائن" نے لكھا ہے كہ یہودی رہنماوں كی جانب سے جاری كیے جانے والے بيان میں كہا گيا ہے كہ كہ اسرائيل نے غزہ پر حملہ كر كے سينكڑوں انسانوں كو خاك و خون میں غلطاں كر ديا ہے۔ انھوں نے اسرائيل كی طرف سے سلامتی كونسل كی قرار داد نمبر ۱۸۶۰ كی پابندی نہ كرنے كے حوالے سے كہا كہ اسرائيلی افواج بے گناہ لوگوں پر فاسفورس بم برسانے سےاجتناب كریں۔ اسرائيل افواج نے گذشتہ دنوں كے حملوں میں فاسفورس بموں كا استعمال كيا ہے جن پر عالمی قوانين كےتحت پابندی عائد ہے۔ اسرائيل كی طرف سے سے ۱۸ روز كے مسلسل حملوں میں اب تك چار ہزار افراد زخمی اور نو سو سے زائد جاں بحق ہوچكے ہیں۔ اقوام متحدہ كی حقوق انسانی كونسل نے ايك قرار داد پاس كی ہے جس میں اسرائيل كے غزہ پر حملوں كی شديد مذمت كی گئی ھے اور اسے انسانی حقوق كی سراسر پامالی قرار ديا گيا۔
347528
نظرات بینندگان
captcha