(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") "Saphirnews"
كےمطابق انجمن نے فلسطين كے بارے میں فرانس كی بعض سياسی اور سماجی شخصيات كے بيانات پر شديد تنقيد كی اور ملك كے تمام ذرائع ابلاغ سےمطالبہ كيا ہے كہ اس جنگ كو ختم كرانے میں اپنا بھر پور كردار ادا كریں۔ انجمن نے كہا كہ ۱۵ لاكھ بے گناہ افراد كو محصور كر كے زمين و آسمان سے ان پر آگ برسانا انتہائی قابل افسوس ہے۔ یہ جھوٹ بول كر دنيا كو بے وقوف نہیں بنايا جا سكتا كہ جنگ حماس كے خلاف ہے فلسطينی عوام كے خلاف نہیں ۔ بيان میں اس بات پر تاكيد كی گئی كہ اسرائيل دن دیہاڑے اسكولوں، ہسپتالوں، اورعمومی مقامات كو نشانہ بنا رہا ہے اور عالمی برادری فقط مذمتی بيانات ديكر تماشا ديكھ رہی ہے۔ بيان میں كہا گيا ہےكہ ہمیں قانون كے اندر رہتے ہوئے غزہ كے عوام كا ساتھ دينا چاہئے۔ اس سلسلے میں ہم فرانس كی عوام سے بھی مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ بھی ہمارا مكمل ساتھ دیں۔
347700