(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") روزنامہ " ٹائمز آف انڈيا" كے مطابق ۳ سے ۱۲ جنوری تك ناگپورمیں جاری كتاب ميلہ میں ہندوؤں كی مذہبی كتاب راماين كے بعد قرآن كريم كے مختلف زبانوں میں ہونے والے ترجمے لوگوں كی توجہ كا مركزرہے۔ كتاب ميلہ میں تقريباً چار لاكھ افراد نے شركت كی اور تقريباً ۱۰ لاكھ سے زائد كتب فروخت ہوئی۔ ياد رہے بھارت میں ۱۵ كروڑ سے زائد مسلمان زندگی بسر كر رہے ہیں جو بھارت كی كل آبادی كا ۱۴ فيصد بنتا ہے۔
348107