ناگپور كتاب ميلہ میں قرآن سب سے زيادہ توجہ كا مركزرہا

IQNA

ناگپور كتاب ميلہ میں قرآن سب سے زيادہ توجہ كا مركزرہا

10:30 - January 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1731811
بين الاقوامی گروپ: بھارت كے قومی كتاب ميلہ میں قرآن كريم دوسری سب سے زيادہ فروخت ہونے والی كتاب قرار پايا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") روزنامہ " ٹائمز آف انڈيا" كے مطابق ۳ سے ۱۲ جنوری تك ناگپورمیں جاری كتاب ميلہ میں ہندوؤں كی مذہبی كتاب راماين كے بعد قرآن كريم كے مختلف زبانوں میں ہونے والے ترجمے لوگوں كی توجہ كا مركزرہے۔ كتاب ميلہ میں تقريباً چار لاكھ افراد نے شركت كی اور تقريباً ۱۰ لاكھ سے زائد كتب فروخت ہوئی۔ ياد رہے بھارت میں ۱۵ كروڑ سے زائد مسلمان زندگی بسر كر رہے ہیں جو بھارت كی كل آبادی كا ۱۴ فيصد بنتا ہے۔
348107

نظرات بینندگان
captcha