(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا")تہران میں ايرانی تحقيقاتی مركز كے سربراہ محمد صالح حدقيان نے " ايكنا" كے خبر نگار سے ٹيلی فون پر اظہار خيال كرتے ہوئےاس بات پر زور ديا كہ اسرائيل كو شكست دينے میں اسلامی ذرائع ابلاغ ايك اہم كردار ادا كر سكتے ہیں اوراب تك اس كام میں كافی كامياب بھی رہےہیں جبكہ اسرائيلی ذرائع ابلاغ اپنی تمام تر كوششوں كے باوجود ناكام ہیں۔ انھوں نے كہا كہ ہمیں اپنی دفاعی اسٹریٹيجی قرآن كريم سے لينا چاہیے كيونكہ قرآن كريم پرعمل كرنے میں ہماری كاميابی ہے۔ حدقيان نے كہا جنگ كو۱۸ دن گزر جانے كے باوجود بعض اسلامی ممالك میں اسرائيلی سفارت خانے كام كر رہے ہیں حالانكہ ان ممالك كو چاہیے كم از كم اسرائيلی سفيروں كو اپنے ممالك سے نكال كر دينی جذبہ اور غيرت كا اظہار كریں۔ آخر میں انھوں نے كہا كہ اسرائيل اپنی جديد ترين ٹيكنالوجی كے ذريعے حماس كےٹھكانوں كا پتہ لگا كر بمباری كر سكتا ہے ليكن اس وقت اس كا ہدف صرف حماس نہیں بلكہ فلسطينی عوام كی نسل كشی ہے۔
347235