(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") العربیۃ نیٹ كے مطابق محمود حمدی زقزوق نے كہا ہے كہ وزارت اوقاف ،حكومت مصر كی سياسی پاليسيوں سے آزاد ہے۔ انھوں نے ائمہ مساجد و واعظ حضرات سے اپيل كی كہ قرآن كی آيت " ادع الی سبيل ربك بالحكمۃ والموعظۃ الحسنۃ " پر عمل كرتے ہوئے عوام كی رہنمائی كریں۔ مصر كے وزير اوقاف نے كہا كہ كسی بھی حكومتی اہلكار كو یہ حق حاصل نہیں ہے كہ وہ ائمہ مساجد كےانتخاب يا ان كے تعين میں دخالت كرے ۔ مصر كے علماء اور خطباء اپنے خطاب میں ہر قسم كی دينی ، سياسی اور اجتماعی گفتگو كرنے میں مكمل طور پر ازاد ہیں۔ ياد رہے بعض مصری اخباروں میں یہ خبرشائع ہوئی تھی كہ مصر كے خطبا اور ائمہ مساجد غزہ كے حوالے سے مصری حكومت كی حكم پرعمل پيرا اوراسرائيلی جارحيت پر سكوت اختيار كیے ہوئے ہیں۔
348196