غزہ كے بارے میں اسلامی تنظيموں كے وفد كی برطانوی وزراء سے ملاقات

IQNA

غزہ كے بارے میں اسلامی تنظيموں كے وفد كی برطانوی وزراء سے ملاقات

11:54 - January 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1732430
بين الاقوامی گروپ: اسلامی تنظيموں كے راہنماوں نے برطانوی كابينہ كےبعض وزراء سے لندن میں ملاقات كی ہے جس میں غزہ كےحالات كا جائزہ اور برطانوی مسلمانوں پراس اثرات كے بارے میں تبادلہ خيال كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی "KUNA" نے كہا ہے كہ برطانیہ كےوزير داخلہ جيكی اسمتھ نے غزہ كے واقعات كے نتيجہ میں مسلمانوں پر پڑنے والےاثرات اور لندن كی طرف سے اسرائيلی حملےروكنےكےلیے كی گئی كوششوں پر تبصرہ اور غزہ میں انسانی حقوق كی پامالی پر اظہار افسوس كرتےہوئے كہا كہ غزہ سےخواتين اور بچوں مظلومانہ تصاوير كی اشاعت سے برطانوی عوام پر گہرے اثرات مرتب ہوئےہیں اوربرطانوی حكومت كے اعلی عہدہ داروں نے اسرائيلی حملے روكنے كےلیے ڈپلوميسی تيز كردی ہے ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ حكومت برطانوی شہريوں میں مسالمت آميز زندگی كوفروغ دينے كے لیے اسلامی اور یہودی تنظيموں كے درميان موثر بات چيت كی متمنی ہے۔ ملاقات میں اديان عالم كے مقدسات كے احترام اور برطانوی معاشرے میں ہر قسم كی شدت پسندی اور تعصب سےدوری پرزور ديا گيا ہے۔
349288

نظرات بینندگان
captcha