جرمن صدركی جانب سے غزہ میں نسل كشی پراظہار افسوس

IQNA

جرمن صدركی جانب سے غزہ میں نسل كشی پراظہار افسوس

11:51 - January 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1732434
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كے صدر ہورسٹ كوہلر نے برلن میں اسلامی ممالك كے سفراء سے ملاقات كے دوران غزہ میں نسل كشی پر شديد افسوس كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی (WAM) نے كہا ہے كہ جرمن صدر نے غزہ كے گھمبير حالات پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ جرمن حكومت اور عوام ان حالات پر اظہار افسوس كرتے ہیں اور غزہ كے بحران كو ختم كرنے كے لیے كسی كوشش سے دريغ نہیں كریں گے۔ انھوں نے اسرائيل كی طرف سے اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كی قرار داد نمبر ۱۸۶۰ پر علمدرآمد نہ كرنے پر نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا كہ غزہ پر اسرائيلی حملےمشرق وسطی میں جاری امن كوششوں كو سبوثاژ كررہے ہیں۔ جرمن صدر مملكت نےمزيد كہا كہ اسرائيل كی طرف سے غزہ پر حملوں كے دوران ممنوعہ بموں كا استعمال انتہائی افسوسناك اور جنيوا معاہدے كی كھلی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے اسلامی ممالك كے سفراء سے ملاقات میں غزہ كی پٹی میں انسانی صورت حال ،اسرائيل كی طرف سے خبروں كو سنسر كرنے اورغزہ میں امدادی كاروائياں روكنے كے حوالے سے بھی رپورٹ پيش كی۔
349062

نظرات بینندگان
captcha