بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی خبررساں ايجنسی " AFP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہوديوں كے ثقافتی ادارہ كے سربراہ سائمن ليوی نے غزہ كے حالات پر دكھ كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ مراكش كے یہودی غزہ كی ستم رسيدہ عوام سے اظہار ہمدردی كرتے ہیں ۔ غزہ كی پٹی میں اسرائيلی حملے ظلم و بربريت كا منہ بولتا ثبوت ہیں اور دين یہوديت اس كی اجازت نہیں ديتا۔ انھوںنے مزيد كہا كہ ان حملوں میں ہلاك ہونے والے بچوں اور عورتوں كی غم انگيز داستان نا قابل برداشت ہے۔ ۔ ياد رہےكہ مراكش میں پانچ ہزار سے زائد یہودی آبادی ہیں۔
348923