مراكش كی یہودی برادری كی طرف سے غزہ میں اسرائيلی جارحيت كی مذمت

IQNA

مراكش كی یہودی برادری كی طرف سے غزہ میں اسرائيلی جارحيت كی مذمت

11:59 - January 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1732449
بين الاقوامی گروپ: مراكش كی یہودی برادری نے غزہ كی پٹی میں اسرائيلی فوجی حملوں كی مذمت كرتے ہوئے فلسطينی عوام كے قتل عام كے فوری توقف كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی خبررساں ايجنسی " AFP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہوديوں كے ثقافتی ادارہ كے سربراہ سائمن ليوی نے غزہ كے حالات پر دكھ كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ مراكش كے یہودی غزہ كی ستم رسيدہ عوام سے اظہار ہمدردی كرتے ہیں ۔ غزہ كی پٹی میں اسرائيلی حملے ظلم و بربريت كا منہ بولتا ثبوت ہیں اور دين یہوديت اس كی اجازت نہیں ديتا۔ انھوںنے مزيد كہا كہ ان حملوں میں ہلاك ہونے والے بچوں اور عورتوں كی غم انگيز داستان نا قابل برداشت ہے۔ ۔ ياد رہےكہ مراكش میں پانچ ہزار سے زائد یہودی آبادی ہیں۔
348923
نظرات بینندگان
captcha