اسلامی دنيا كے مایہ ناز قاريوں كی تلاوت پر مشتمل سی ڈی منظر عام پر آ گئی

IQNA

اسلامی دنيا كے مایہ ناز قاريوں كی تلاوت پر مشتمل سی ڈی منظر عام پر آ گئی

13:47 - January 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1732520
بين الاقوامی گروپ: متحدہ عرب امارات میں دئبی كے ادارہ براے اسلامی و فلاحی امور كی طرف سے اسلامی دنيا كے مایہ ناز قاريوں كی تلاوت پر مشتمل سی ڈی بازار میں آ گئی ہے۔
﴿بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"﴾ يو اے ای كے روزنامہ الخليج كے مطابق ادارہ كے شعبہ نشرواشاعت كے سربراہ عبداللہ عبدالجبار نے بتايا كہ سی ڈی میں " ابولعينين شعيشع ،عبدالباسط ، احمد نعينع، مصطفی اسماعيل، عبدالفتاح شعشاعی ،محمد رفعت، علی محمود، طھ الفشنی ، كامل يوسف اور شحات محمد انور جيسے نامور قراء كی تلاوت پيش كی گئی ہے۔ عبداللہ عبدالجبار نے كہا كہ پہلے مرحلے میں ۳۰۰۰ سی ڈيز تيار كی گئی ہیں جو متحدہ عرب امارات كے حفظ قرآن سنٹرز كے اساتذہ اور طلبا كے درميان تقسيم كی جائیں گی۔ انھوں نے وضاحت كی سی ڈی میں قرآن مجيد كی سات قرائتیں دنيائے اسلام كے ممتاز اور نامور قاريوں كی آواز میں پيش كی گئی ہیں جو نئے قاريوں كے لیے انتہائی مفيد ہوگی۔
348131

نظرات بینندگان
captcha