جامعۃ الازہر نے اسرائيليوں سے مصافحہ كو حرام قرار دے ديا

IQNA

جامعۃ الازہر نے اسرائيليوں سے مصافحہ كو حرام قرار دے ديا

13:14 - January 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1732978
بين الاقوامی گروپ: جامعۃ الازہر كی اسلامی تحقيقاتی كونسل نے قاہرہ سے ايك فتوے میں جرائم پيشہ اور شدت پسند اسرائيليوں سےمصافحہ كو حرام قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے ''محيط" ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جامعۃ الازہر كی اسلامی تحقيقاتی كونسل نے اس فتوے میں اعلان كيا ہے كہ دين اسلام جرائم پيشہ اور ايسے افراد جو بے گناہ انسانوں كا قتل عام كرتے ہوں سےمصافحہ كو جائز نہیں سمجھتا۔ اس فتوے میں ذكر كيا گيا ہے كہ اسرائيليوں سے مصافحہ حرام ہے كيونكہ وہ بے گناہ افراد كا خون بہا رہے ہیں اور جو افراد ان سے مصافحہ كرتے ہیں وہ مجرم ہیں۔ اس فتوے میں اسرائيل كے صدر شمعون پيرز سے جامعہ الازہر كے چانسلر " سيد محمد طنطاوی" كے مصافحے كی مذمت نہیں كی گئی ہے۔ ياد رہے كہ جامعۃ الازہر كی اسلامی تحقيقاتی كونسل نے " سيد محمد طنطاوی" كے شمعون پيرز سےمصافحے كے نتيجے میں اسلامی دنيا كی طرف سے شديد رد عمل كے بعد یہ فتوا صادر كيا ہے۔
349909

نظرات بینندگان
captcha