بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے ''محيط" ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جامعۃ الازہر كی اسلامی تحقيقاتی كونسل نے اس فتوے میں اعلان كيا ہے كہ دين اسلام جرائم پيشہ اور ايسے افراد جو بے گناہ انسانوں كا قتل عام كرتے ہوں سےمصافحہ كو جائز نہیں سمجھتا۔ اس فتوے میں ذكر كيا گيا ہے كہ اسرائيليوں سے مصافحہ حرام ہے كيونكہ وہ بے گناہ افراد كا خون بہا رہے ہیں اور جو افراد ان سے مصافحہ كرتے ہیں وہ مجرم ہیں۔ اس فتوے میں اسرائيل كے صدر شمعون پيرز سے جامعہ الازہر كے چانسلر " سيد محمد طنطاوی" كے مصافحے كی مذمت نہیں كی گئی ہے۔ ياد رہے كہ جامعۃ الازہر كی اسلامی تحقيقاتی كونسل نے " سيد محمد طنطاوی" كے شمعون پيرز سےمصافحے كے نتيجے میں اسلامی دنيا كی طرف سے شديد رد عمل كے بعد یہ فتوا صادر كيا ہے۔
349909