بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" " سعودی اخبار " الوطن" كے مطابق الياہو نے اولمرٹ كو ايك پيغام بھيجا ہے جس میں تاكيد كی گئی ہے كہ غزہ كے بچوں اور خواتين كو بھی نہ چھوڑا جائے حتی تورات میں فلسطينی معذوروں اور جانوروں كو بھی قتل عام كرنے كا حكم ہے۔ مرد خای الياھو نے تاكيد كی كہ اس كے اس پيغام كو كتابچہ كی شكل میں تمام یہودی عبادت گاہوں میں تقسيم كيا جائے۔ ياد رہے كہ كچھ عرصہ پہلے ايك دوسرے " ريشون لسٹيون" نے كہا تھا كہ ايك ہزار عرب ايك یہودی جوان جتنی ارزش و اہميت نہیں ركھتے۔ اس یہودی پيشوا كا مطالبہ تھا كہ ايك اسرائيلی فوجی كے قتل كے عوض میں ايك نيا شہر اور ايك دينی مدرسہ تعمير كيا جائے۔
349390