بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خبررساں ايجنسی" روئیٹرز العريبھ" كے مطابق نيويارك میں اديان كے مابين گفتگو كے آرگنائزر " Mathew Weiner" ميتھيو وينر نے كہا كہ یہ پچھلے كچھ سالوں سے اسلام اور یہوديت كے مشتركہ اصولوں پر مبنی مذاہب كے پيروكاروں كے درميان جاری گفتگو اسرائيل كے غزہ پر حملہ كی وجہ سے رك گئی ہے۔ انھوں نے كھا بعض شدت پسند یہوديوں كی اسرائيلی وحشيانہ كاروائيوں كی بے جا حمايت سےمسلمانوں كے اعتماد كو شديد ٹھيس پہنچی ہے۔ ميتھيو وينر نے واضح كيا ہے كہ غزہ میں ہونے والی نسل كشی مسلمانوں كے لیے ہی نہیں بلكہ امريكی یہوديوں كے لیے بھی انتہائی پريشانی كا سبب ہے۔ ياد رہے كہ " بوسٹن" امريكا كے مسلمانوں، یہوديوں اور عيسائيوں كی طرف سے ايك مشتركہ بيان جاری كيا گيا ہے جس میں غزہ میں ہونے والی اسرائيلی جارحيت كی سخت مذمت كی گئی ہے۔
349595