قطر نے اسرائيل كی ٹریڈ يونين كے نمائندوں كو اپنے ملك سے نكل جانے كا حكم دے ديا

IQNA

قطر نے اسرائيل كی ٹریڈ يونين كے نمائندوں كو اپنے ملك سے نكل جانے كا حكم دے ديا

11:38 - January 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1733443
بين الاقوامی گروپ: حكومت قطر نے اسرائيل كی ٹریڈ يونين كے نمائندوں كو حكم ديا ہے كہ وہ ايك ہفتے كے اندر دوحہ كو ترك كر دیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے بين الاقوامی اسلامی خبررساں ايجنسی " IINA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قطر كے وزير خارجہ " شيخ حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی" نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ قطر ايك عرب ملك ہے اور ہم فلسطين كی زمين پر اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كی شديد مذمت كرتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ حكومت قطر كا یہ اقدام غزہ كے نہتے عوام پر اسرائيل كے وحشيانہ حملوں پر احتجاج ہے۔ شيخ حمد نے وضاحت كی كہ قطر نے غزہ كے بحران كے حل كے لیے اور اسرائيلی جارحيت كے خاتمے كے لیے بہت زيادہ كوششیں كی ہیں۔
350418

نظرات بینندگان
captcha