بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " عكاظ'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز oic كے سربراہ احسان اوغلو نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ ايران اور يمن كی درخواست پر oic كے ممبر ممالك كا ايك ہنگامی اجلاس غزہ كی صورت حال پر غور كرنے كے لیے عنقريب بلايا جائےگا۔ احسان اوغلو نے مزيد كہا كہ غزہ میں نہتے فلسطينيوں كا قتل عام دنيائے اسلام كے تفرقے اور بعض عرب ممالك كی خاموشی كا نتيجہ ہے انھوں نے كہا كہ دنيائے اسلام كو اس وقت كہیں زيادہ اتحاد و وحدت كی ضرورت ہے۔ احسان اوغلو نے آخر میں وضاحت كی كہ oic نے اقوام متحدہ كی قرارداد نمبر۱۸۶۰ كے اجراء كے لیے بين الاقوامی سطح پر سفارتی سرگرميوں كا آغاز كر ديا ہے تاكہ اسرائيل كی جارحيت كے سامنے بند باندھا جا سكے۔
350419