" اديان گيارہ ستمبر كے بعد " كے عنوان پر ہندوستان میں عالمی كانفرنس

IQNA

" اديان گيارہ ستمبر كے بعد " كے عنوان پر ہندوستان میں عالمی كانفرنس

11:42 - January 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1733449
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ جنوری ۲۰۰۹ء كو" اديان گيارہ ستمبر كے واقعہ كےبعد" كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس ہندوستان كے دارالحكومت نيو دہلی میں شروع ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " Indian Muslims" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كانفرنس كی افتتاحی تقريب سے بودائی مذہب كے روحانی پيشوا " دلائی لاما" نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ذرائع ابلاغ میں اسلام كی منفی تصوير پيش كی گئی ہے اور یہ درست نہیں ہے اسلام كا دہشت گردی سےكوئی تعلق نہیں ہے۔ اس كانفرنس كا اہتمام ہندوستان اور كنیڈا كے اسلامی اداروں نے كيا ہے اور اس كانفرنس میں ۱۴ممالك سے ۱۵۰ سے زائد افراد شركت كر رہے ہیں۔ اس كانفرنس میں مختلف تہذيبوں كے درميان گفتگو كی ضرورت ،جنگ اور صلح، علم اور ٹيكنالوجی ، حقوق بشر اور اخلاق جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائےگی۔
350452

نظرات بینندگان
captcha