آيسسكو كی طرف سے اسرائيلی جارحيت كی مذمت

IQNA

آيسسكو كی طرف سے اسرائيلی جارحيت كی مذمت

11:46 - January 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1733454
بين الاقوامی گروپ: ادارہ آيسسكو نے ايك بيانیے میں غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جرائم ( كہ جن كے نتيجے میں سينكڑوں افراد لقمہ اجل بنے) كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نےآيسسكو كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس بيانیے میں بين الاقوامی اداروں اور خصوصا يونيسكو كو خطاب كيا گيا ہے اور بين الاقوامی اداروں سےمطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ اسرائيلی جارحيت كو ركوانے كے لیے اپنا كردار ادا كریں۔ آيسسكو نے اس بيانیے میں اسرائيلی اقدامات كو كھلی دہشت گردی قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس قسم كے اقدامات كی كوئی مذہب اجازت نہیں ديتا ہے۔ اس بيانیے میں اس جارحيت كے مقابلے میں دنيا كی خاموشی كو شرم آور قرار ديا گيا ہے۔ اور مسلم ممالك سے درخواست كی گئی كہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پيدا كریں۔ اور اسرائيلی مظالم كی روك تھام كے لیے واضح موقف اختيار كریں۔ بيانیے كے اختتام پر فلسطين كی مختلف جماعتوں سے درخواست كی گئی ہے كہ وہ اپنے اختلافات كو بھلا كر ظالم دشمن سے ڈٹ كر مقابلہ كریں اور اپنی سرزمين كو اسرائيليوں كےچنگل سے آزاد كرائیں اور خود مختار فلسطين كو آباد كریں۔
341571
نظرات بینندگان
captcha