ايران كا عرب عوام كے ساتھ اظہار يكجہتی قابل ستائش ہے

IQNA

ايران كا عرب عوام كے ساتھ اظہار يكجہتی قابل ستائش ہے

11:51 - January 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1733464
سياسی و اجتماعی گروپ: لبنانی شيعوں كی مجلس اعلی كے نائب صدر نے " دوحہ " قطر میں مسئلہ فلسطين پر ہونے والے اجلاس میں ايران ، تركی اور سينيگال كی بھر پور شركت اور مظلوم فلسطينی عوام كی حمايت كو سراہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" المنار كی ويب سائٹ كے مطابق لبنانی شيعہ مجلس اعلی كے نائب صدر '' شيخ عبدالامير قبلان" نے اپنے آفس میں ايك درس كے دوران مطالبہ كيا ہے كہ مسئلہ فلسطين كو عقلی اور منطقی بنيادوں پر ديكھا اور پركھا جانا چاہیے۔ نائب صدر نے ايك سوال كے جواب میں كہا كہ اسرائيل كی غزہ میں حالیہ وحشيانہ كاروائيوں كی دنيا میں مثال نہیں ملتی اور ستم بالائے ستم یہ ہے كہ یہ سب كچھ ڈيموكريسی كے نام پر كيا جاتا ہے۔ شيخ قبلان نےتمام عرب حكام سے اپيل كی ہے كہ وہ ہر قسم كےاختلافات كو بالائے طاق ركھتے ہوئے كويت كے اجلاس میں شركت كریں كيوں كہ اس وقت اتحاد اور بھائی چارہ ہماری سب سے اہم اور اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے فلسطينی عوام سے بھی متحد رہنے اور شجاعت اور خدا پر توكل كرتے ہوئے دشمن كے سامنے ڈٹے رہنے كا مطالبہ كيا۔
350255

نظرات بینندگان
captcha