بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے" العربیہ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين كی شيعہ اعلی كونسل كےسربراہ شيخ " عيسی قاسم " نے ايك بيان میں بحرين كےدارالحكومت " منامہ" میں مسجد امام صادق كو بند كرنے كی مذمت كی اور اسے تعصب پر مبنی اقدام قرار ديا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ بحرين كی سيكورٹی فورسز نے اس مسجد كو بند كرنے كی وجہ بحرين كی ڈيموكرٹيك پارٹی كے سربراہ " حسن المشيمع" كے اس مسجد میں خطاب كو قرار ديا۔ بحرين كی سيكورٹی فورسز نےاس مسجد كو بند كرنے كی وجہ بيان كرتے ہوئے كہا كہ شيخ " حسن المشيمع" حكومت كے مخالف ہیں اور ان كا نام بحرين كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے قابل اعتماد خطيبوں میں نہیں ہے۔
351221