بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق بحرينی اخبار" الوقت" نے لكھا ہے كہ اس تقريب كا انعقاد بحرين كے قرآنی مقابلے منعقد كرنے والی كمیٹی نے كيا تھا۔ یہ كمیٹی بحرينی محكمہ مذہبی امور سے وابستہ ہے۔ تقريب میں مختلف قرآنی مراكز كے سربرہوں نےشركت كی ہے۔ ياد رہے یہ تقريب اردن، مصر اور شارجہ كے عالمی قرآنی مقابلوں میں برتری حاصل كرنے والے حافظ مصعب عيسی البوعركی، احمد سعود الحشاش، يوسف صلاح بوعلی، منی عبدالطيف اسماعيل ، مصعب عبدالرزاق غلوم ،عبدالقادر محمد طيب اور ديگر قاريوں كے اعزاز میں منعقد كی گئی ۔
350741