بحرين: عالمی قرآنی مقابلوں میں كامياب ہونے والے قاريوں اور حفاظ كے اعزاز میں تقريب

IQNA

بحرين: عالمی قرآنی مقابلوں میں كامياب ہونے والے قاريوں اور حفاظ كے اعزاز میں تقريب

12:02 - January 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1734018
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے دارالحكومت منامہ میں عالمی قرآنی مقابلوں میں كامياب ہونے والے بحرينی قاريوں اور حفاظ كے اعزاز میں تقريب كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق بحرينی اخبار" الوقت" نے لكھا ہے كہ اس تقريب كا انعقاد بحرين كے قرآنی مقابلے منعقد كرنے والی كمیٹی نے كيا تھا۔ یہ كمیٹی بحرينی محكمہ مذہبی امور سے وابستہ ہے۔ تقريب میں مختلف قرآنی مراكز كے سربرہوں نےشركت كی ہے۔ ياد رہے یہ تقريب اردن، مصر اور شارجہ كے عالمی قرآنی مقابلوں میں برتری حاصل كرنے والے حافظ مصعب عيسی البوعركی، احمد سعود الحشاش، يوسف صلاح بوعلی، منی عبدالطيف اسماعيل ، مصعب عبدالرزاق غلوم ،عبدالقادر محمد طيب اور ديگر قاريوں كے اعزاز میں منعقد كی گئی ۔
350741
نظرات بینندگان
captcha