بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے "باب" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسرائيلی TV نے اسرائيل كے فوجی كے ذرائع كے حوالے سے بتايا ہے كہ اسرائيلی فوج نے غزہ پر حملوں كےدوران فاسفورس بموں كا استعمال كيا ہے۔ ياد رہے كہ اس سےپہلے اسرائيلی فوج كے ترجمان اس بات كی نفی كرتے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ايمنسٹی انٹرنيشنل نے اسرائيل پر الزام لگايا ہے كہ اس نے غزہ كی عوام پر ممنوعہ فاسفورس بموں كا استعمال كيا ہے جو ايك جنگی جرم ہے۔
351656