(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") " المنار" ويب سائٹ كے مطابق لندن ، مانچسٹر، آكسفورڈ، لیڈز ، گلاسكواور پوری كارڈيف كی يونيورسٹيوں كے ۳۵۰ پروفيسرز نے ايك بيان جاری كيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ غزہ كی پٹی پر حملے ۶۰ سالہ اسرائيلی مظالم كی تاريخ كی ايك كڑی ہیں۔ بيان میں بعض مغربی ممالك كی جانب سے حالیہ واقعات كی ذمہ داری حماس پر ڈالنے پر اظہار افسوس كيا گيا اور كہا گيا ہے كہ غزہ میں نہتے اور معصوم بچوں اور خواتين كا اصلی قاتل اسرائيل ہے۔ برطانوی اساتذہ نے كہا كہ اسرائيل كے حملوں كے سامنے غزہ اور مغربی كنارے كے لوگوں كا ڈٹ جانا ان كا بنياد ی حق ہے۔ بيان كے آخر میں مطالبہ كيا گيا كہ اسرائيل بغير كسی شرط كے اپنی افواج كو واپس بلائے اور اس سلسلے میں حكومت برطانیہ اسرائيلی مصنوعت پر پابندی لگا كر اسرائيلی حكومت پر دباو بڑھائے۔
350367