غزہ اور دريائے اردن كا مغربی كنارہ ايك بڑی جيل میں تبديل ہو كر رہ گئے ہیں

IQNA

غزہ اور دريائے اردن كا مغربی كنارہ ايك بڑی جيل میں تبديل ہو كر رہ گئے ہیں

10:56 - January 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1734940
بين الاقوامی گروپ: انگلينڈ كےروزنامہ" گارڈين" میں انگلينڈ كے ۳۵۰ پروفيسرز كی جانب سے ايك بيان جاری ہوا ہے جس میں اسرائيلی مظالم كی شديد مذمت كی گئی ہے اوركہا گيا ہےكہ اسرائيل نے غزہ اور دريائے اردن كے مغربی كنارے كو ايك بڑی جيل میں تبديل كر ديا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") " المنار" ويب سائٹ كے مطابق لندن ، مانچسٹر، آكسفورڈ، لیڈز ، گلاسكواور پوری كارڈيف كی يونيورسٹيوں كے ۳۵۰ پروفيسرز نے ايك بيان جاری كيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ غزہ كی پٹی پر حملے ۶۰ سالہ اسرائيلی مظالم كی تاريخ كی ايك كڑی ہیں۔ بيان میں بعض مغربی ممالك كی جانب سے حالیہ واقعات كی ذمہ داری حماس پر ڈالنے پر اظہار افسوس كيا گيا اور كہا گيا ہے كہ غزہ میں نہتے اور معصوم بچوں اور خواتين كا اصلی قاتل اسرائيل ہے۔ برطانوی اساتذہ نے كہا كہ اسرائيل كے حملوں كے سامنے غزہ اور مغربی كنارے كے لوگوں كا ڈٹ جانا ان كا بنياد ی حق ہے۔ بيان كے آخر میں مطالبہ كيا گيا كہ اسرائيل بغير كسی شرط كے اپنی افواج كو واپس بلائے اور اس سلسلے میں حكومت برطانیہ اسرائيلی مصنوعت پر پابندی لگا كر اسرائيلی حكومت پر دباو بڑھائے۔
350367

نظرات بینندگان
captcha