غزہ میں قرآن كو جلانا اسرائيليوں كی اخلاقی پستی كی علامت ہے " معاريو"

IQNA

غزہ میں قرآن كو جلانا اسرائيليوں كی اخلاقی پستی كی علامت ہے " معاريو"

13:17 - January 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1735029
بين الاقوامی گروپ: اسرائيلی اخبار'' معاريو" نے اسرائيلی افواج كی جانب سے غزہ كی مساجد پر بمباری قرآنی نسخوں كو جلانے كے عمل كو اخلاقی پستی شمار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خبررساں ويب سائٹ " العرب آن لائن" روزنامہ معاريو نے ايك مضمون شائع كيا ہے كہ جس كاعنوان ہے اخلاق شكست " مضمون میں اسرائيل كی جانب سے ۲۲ روز مسلسل حملوں میں مساجد اور قرآنی مراكز پر حملوں اور بعض قرآن سوزی كے واقعات كو غير اخلاقی قرار ديا ہے۔ اخبار نے غزہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور خواتين كی كثير تعداد كو نظر میں ركھتے ہوئے سوال كيا ہے كہ اسرائيل كا ہدف كيا تھا۔ حماس كو ختم كرنا يا مسلمانوں كا قتل عام اور ان كے عقائد كی توہين اخبار نے كہا ہے كہ ہمارے پاس ايسے مستند شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے كہ اسرائيل نے رہائشی علاقوں ، مساجد اور اسكولوں پر جان بوجھ كر حملے كیے ہیں۔ خود اسرائيلی فوج كا فاسفورس بم استعمال كرنے اعتراف بين الاقوامی اداروں كو جھنجھوڑنے كے لیے كافی ہے۔
352246
نظرات بینندگان
captcha