قطر:" اسرائيل كے غزہ میں جنگی جرائم" كےعنوان پر عالمی كانفرنس

IQNA

قطر:" اسرائيل كے غزہ میں جنگی جرائم" كےعنوان پر عالمی كانفرنس

10:51 - January 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1735478
بين الاقوامی گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ میں گزشتہ روز غزہ میں اسرائيلی جنگ جرائم كے موضوع پر ايك كانفرنس منعقد ہو ئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےسعودی عرب كی خبررساں ايجنسی (SPA) كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كانفرنس كا اہتمام قطر، اردن اور فلسطين كی وكلاء انجمنوں نے باہمی تعاون سےكيا تھا۔ اس كانفرنس میں ۱۲۰ بين الاقوامی شخصيات اور قانون دانون نے شركت كی اس كانفرنس میں بچوں اور عورتوں كے قتل عام پر اسرائيل كےخلاف جنگی جرائم كی بين الاقوامی عدالت میں مقدمے كے موضوع پر بحث و گفتگو كی گئی۔ ياد رہے كہ اسرائيل كے غزہ پر حملوں میں ۱۳۲۰ افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ جبكہ ان حملوں كےنتيجے میں ۵۳۵۰ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اور كافی تعداد میں گھر ، اسكول اور مساجد تباہ ہوئیں
352266
نظرات بینندگان
captcha