توہين رسالت (ص) كےمرتكب آسٹريا كے سياسی راہنما كو قيد كی سزا

IQNA

توہين رسالت (ص) كےمرتكب آسٹريا كے سياسی راہنما كو قيد كی سزا

10:46 - January 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1735492
بين الاقوامی گروپ: آسٹريا كی ايك عدالت نے آسڑيا كی دائیں بازو كی جماعت كے ايك شدت پسند ركن " سوزن وينٹر" كو توہين رسالت اور اسلام كےخلاف بيان بازی پر تين ماہ قيد اور ۲۴ ہزار يورو جرمانہ كی سزا سنائی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" " AFP" كےمطابق سوزن وينٹر گراز " Graz"شہر میں دائیں بازو كی جماعت " FPO" كا نمائندہ ہے۔ جس نے پارٹی كے بعض ديگر اركان كےساتھ ايك ملاقات میں اسلام كو ايك شدت پسند دين قرار ديا تھا اور پيغمبر اكرم (ص) كی شان میں گستاخی كا مرتكب بھی ہوا تھا جس كے جواب میں آسٹريا كے عوام خاص طور پر ملك كے صدر" ہائيز فيشر" نے سخت اعتراض كيا تھا۔
آسٹرين عوام كی طرف سے اس قبيح اور غير اخلاقی فعل كے مقدمہ پر عدالت نے اس اقدام كو اسلام كی توہين قرار ديتے ہوئے سوزان وينٹر كو قيد اور جرمانہ كی سزا سنائی ہے۔
352693
نظرات بینندگان
captcha