" دنيا كا سب سے بڑا اسلامی بينك"

IQNA

" دنيا كا سب سے بڑا اسلامی بينك"

10:50 - January 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1735495
بين الاقوامی گروپ: آئندہ سال بحرين میں دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كا افتتاح ہوگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' روزنامہ گلف نيوز كےمطابق ۱۱ ارب ڈالركی سرمایہ كاری پر مشتمل پہلا اسلامی شرعی بينك آئندہ سال بحرين كے دارالحكومت منامہ میں كام شروع كر دے گا۔ اسلامی بينكوں كی مشاورتی كونسل كے چيئرمين شيخ صالح عبداللہ كامل نے جمعہ كے روز كہا كہ بينك میں اسلامی سربرای كانفرنس كے اركان سرمایہ كاری كریں گے۔ شيخ صالح نے دنيا میں موجود اقتصادی بحران پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی قوانين كےمطابق اب سرمایہ كاری كا بہترين موقع ہے۔ ياد رہے كہ اسلامی شرعی بينك كے حوالے سے كافی سالوں سےكوششیں كی جا رہی تھیں۔
353030
نظرات بینندگان
captcha