بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' خبررساں ويب سائٹ " المحيط" كےمطابق كانفرنس كا انعقاد عالمی شورا برائے امداد و اسلامی تبليغات كی طرف سے انجمن مولفين مصر كے تعاون سے ہوا ہے۔ كانفرنس میں قدس كی اسلامی تاريخ اور آثار كے حوالے سے تحقيق كرنے والے محققين شركت كریں گے۔ اور اس موضوع پر اپنے اپنے مقالات پيش كریں گے۔ قدس پر اسرائيلی استحقاق كی مستدل نفی اور یہودی آباد كاری كو روكنے كے لیے مناسب راہ حل كی تلاش كانفرنس كے بنيادی نكات ہیں۔ كانفرنس میں فلسطين كے ثقافتی مشير " محمد خالد الازعر" اسلامی فن معماری كے استاد محمد الكحلاوی، عالمی شورای برائے امداد و اسلامی تبليغات كے صدر حمدی المرسی بين الاقوامی قدس انسٹیٹيوٹ قاہرہ كے چيئرمين قاسم عبدہ قاسم اور اسلامی ريسرچ اسكالرز خالد عزب اور عادل غنيم شركت كریں گے۔
351921