اسرائيلی جرائم كا تجزیہ وتحليل موجودہ معاشرے كی اہم ترين ضرورت

IQNA

اسرائيلی جرائم كا تجزیہ وتحليل موجودہ معاشرے كی اہم ترين ضرورت

12:35 - January 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1736084
بين الاقوامی گروپ: اگرچہ دنيائےاسلام كےاداروں اور ذرائع ابلاغ نےغزہ میں اسرائيلی جارحيت كےمقابلے میں رد عمل كا اظہار كيا ہے۔ ليكن موجودہ معاشرے كی ضرورت كے طور پر اسرائيلی جرائم كا اس سے كہیں زيادہ تجزیہ و تحليل ہونا چاہیے۔
دينی مطالعات كے محقق حجت الاسلام والمسلمين سيد " ابوالفتح دعوتی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيل صرف غزہ كی جارحيت پر اكتفا نہیں كرتا بلكہ اگر آج اس نے غزہ پر حملہ كيا ہے تو كل مصر پر حملہ كرے گا۔ اور پھر اپنے ناپاك عزائم كے حصول كے لیے كسی دوسری اسلامی سرزمين پربھی چڑھائی كر دے گا۔ انھون نے مزيد كہا كہ دنيائے اسلام كی غفلت كی وجہ سے اسرائيل نےغزہ كی پٹی كو اپنے وحشيانہ حملوں كا نشانہ بنايا ہے اور اس غفلت كےنتيجے میں اسلامی دنيا پر اتنی بڑی مصيبت آئی ہے۔ اور صرف مسلمانوں كی وحدت كے ذريعے ہی اس مصيبت سے چھٹكارا حاصل كيا جا سكتا ہے۔ آج اسرائيل كو نابود كرنے كے لیے دنيائے اسلام كو ہر زمانے سے زيادہ اتحاد و وحدت كی ضرورت ہے۔
351705
نظرات بینندگان
captcha