بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ان ہفتہ وار پروگراموں كا اہتمام شہر صوفیہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كےثقافتی ادارے ، بچوں اور نوجوانوں كےفكری تربيت كےادارے اور اس شہر كی بلدیہ نےباہمی تعاون سے كيا ہے۔ اور ان ہفتہ وار پروگراموں میں ابتدائی اور مڈل كلاسوں كے طلباء شركت كریں گے۔ اس ہفتے كے دوران بچوں سے متعلق كتابوں كی نمائش اور بچوں كے لیے نقاشی و مجسمہ سازی كی وركشاپس منعقد كی جائیں گی۔
353414