بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے" الجزيرہ نیٹ" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصر كی وزارت خارجہ كے ترجمان " حسام زكی" نےكہا ہے كہ مصر نہیں چاہتا كہ وہ اسرائيل سے امن معاہدے كے ذريعے غزہ كی سرحدوں كو كنٹرول كرے اور غزہ میں مقيم فلسطينی شہريوں كے حقوق پامال كرے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ وہ اپنی سرحدوں كی حفاظت خود كریں گے اور غير ملكی افواج كو اپنے ملك میں داخل ہونے كی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ حسام زكی نے اس معاہدے كےبارے میں اسرائيلی دعوے كو غزہ كی جنگ میں اپنی شكست كو چھپانے كا بہانہ قرار ديا ہے۔ ياد رہے كہ گزشتہ روز اسرائيل كی سلامتی كونسل كے سربراہ " عاموس گلعاد" نےايك وفد كے ہمراہ قاہرہ كادورہ كيا ہے اور مصری حكام سے ملاقات كی ہے۔ اور بعض ذرائع ابلاغ نے لكھا ہے كہ قاہرہ میں اسرائيلی وفد اور مصری حكام كے درميان غزہ كی سرحدوں كو كنٹرول كرنے كے لیے امن معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
353393