بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تہذيب و روابط آرگنائزيشن كی بين الاقوامی امور كی كمیٹی كے معاون نے بتايا كہ ہم نے تقريبات كو دوحصوں میں تقسيم كيا۔ پہلے حصے میں ۲۵ ممالك میں مقيم ايرانيوں كے لیے فارسی اور دوسری زبانوں میں خصوصی پروگرام جيسے ايرانی آرٹسٹوں كی موجودگی میں ايرانی ملی نغمے پيش كرنا ہے وغيرہ ۔ دوسرے حصے میں دوسرے ممالك میں موجود ايرانی سفارتخانوں ڈيپلومیٹس كی سطح پر پروگرامز كا انعقاد ہے۔ واعظی نے بتايا كہ اس سال یہ تقريبات دوسرے ممالك كے وزراء ثقافت كی موجودگی میں ہفتہ ثقافت كے عنوان سے منائی جائیں گی۔ ان پروگراموں میں تصويری نمائش ، فن مصوری، ہينڈی كرافٹ، اور دوسرے ايرانی آرٹس پيش كیے جائیں گے۔ اس كے علاوہ تقارير اور مختلف ايرانی فلموں كی نمائش بھی ان ثقافتی ہفتوں كے پروگراموں كا حصہ ہوں گے۔
352162