برطانوی كليساوں كا BBC پر غزہ كے لیے امداد پر پروگرام نشر كرنے كا مطالبہ

IQNA

برطانوی كليساوں كا BBC پر غزہ كے لیے امداد پر پروگرام نشر كرنے كا مطالبہ

13:05 - January 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1736582
بين الاقوامی گروپ: انگلينڈ كے كينٹربری گرجا گھر كے روحانی پيشوا روان ويليمز نے BBC ٹيلی ويژن سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ غزہ كےمظلوم عوام كی امداد كے لیے خصوصی پروگرامز نشر كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" العرب آن لائن كے مطابق روان ويليمز نے بتايا كہ غزہ كے مظلوم عوام كی مدد كے سلسلہ میں خصوصی پروگرام پيش كرنا صرف انسانی ہمدردی كی بنياد پر ہے جو كہ BBC كی غير جانبدارانہ پاليسی سے ہرگز متصادم نہیں۔ انگلينڈ كے شہر " يارك " كے عيسائی روحانی پيشوا " جان سنٹامو" بھی كچھ دن پہلے غزہ كے عوام كی مدد اور اس كی تعمير نو كےلیے برطانوی نيوز چينلز پر خصوصی پروگرامز نشر كرنے كا مطالبہ كر چكے ہیں۔ اس كے علاوہ ۵۱ برطانوی اركان پارليمنٹ نے بھی اس سلسلے میں پروگرامز ٹيلی كاسٹ كرنے پر زور ديا ہے۔ الجزيرہ اور بعض مغربی سیٹلائٹ چينلز نے فلسطينی عوام كی امداد كی تشويق كے لیے خصوصی پروگرامز كا آغاز كر ديا ہے۔ یہ مطالبات ايسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب مينجنگ ڈائريكٹر " مارك تھامسن" نے ايسے پروگراموں كو BBC كی غير جانبدار پاليسی كے منافی قرار ديا ہے۔
354310

نظرات بینندگان
captcha