بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" روس میں ايرانی سفارت خانہ كےمطابق ايران میں اسلامی انقلاب كی تيسویں سالگرہ كی مناسبت سے منعقد ہونے والی اس كانفرنس میں ايرانی اور روسی اقوام كےدرميان تاريخی اور ثقافتی تعلقات، روسی اور ايرانی اقوام كوايك دوسرے كے نزديك كرنے میں زبان اور تہذيب كا كردار" دونوں ملكوں كا مشتركہ تاريخی و تمدنی ورثہ ، روس میں ايرانيات، ايران میں مطالعہ روس، ايرانيات كے ماہر روسی افراد دونوں ممالك كی زبان و ثقافت كا ايك دوسرے پراثر اور روس ۔ ايران كا ثقافتی ڈائلاگ میں كردار جيسے موضوعات زير بحث رہیں گے۔ اس كانفرنس میں شركت كے خواہشمند حضرات ۲۹ جنوری تك ايك درخواست اور تين صفحات پر مشتمل اپنا مقالہ ارسال كر سكتےہیں۔
ایڈريس iran.russia-conf@yandex.ru
354266