اسرائيل كے جنگی جرائم كی تحقيقات كےلیے كمیٹی كی تشكيل

IQNA

اسرائيل كے جنگی جرائم كی تحقيقات كےلیے كمیٹی كی تشكيل

12:37 - January 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1737113
بين الاقوامی گروپ: حماس نے ۲۲ روزہ جنگ میں اسرائيلی افواج كے جنگی جرائم كی تحقيقات كے لیے ايك كمیٹی تشكيل دے دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لندن سےشائع ہونے والے اخبار " دار الحياۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حكومت حماس كے وزير قانون " محمد فرج الغول" نے كہا ہے كہ اس كمیٹی كے سربراہ حماس حكومت كے وزير اعظم " اسماعيل ہانیہ" ہیں۔ اور اس كمیٹی میں حكومت حماس كےبلند پایہ حكام موجود ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس كمیٹی كی تشكيل كا مقصد غزہ كی جنگ میں اسرائيلی جرائم كا اندازہ لگانا ہے۔ تاكہ بين الاقوامی اور مقامی عدالت میں اسرائيل كےخلاف مقدمہ میں ان جرائم كو سند كے طور پرپيش كيا جا سكے۔ محمد فرج الغول نے كہا كہ اسرائيل غزہ كی جنگ میں بد ترين قتل عام كا مرتكب ہوا ہے اور حقوق بشر كے عالمی اور علاقائی اداروں كو چاہیے كہ وہ اسرائيل كےخلاف مقدمے كو سنجيدگی سےلیں۔ حماس كے وزير قانون نے آخرمیں اسرائيلی فوج كو موجودہ زمانے كی نازی افواج قرار ديا اور عربی و اسلامی ممالك سے درخواست كی وہ وحدت و اتحاد كے ذريعے اسرائيل كے غير انسانی وحشيانہ حملوں كا مقابلہ كریں۔
353777

نظرات بینندگان
captcha