چين میں ايرانی سفارت خانہ كی طرف سے ايك مقابلہ كا اہتمام

IQNA

چين میں ايرانی سفارت خانہ كی طرف سے ايك مقابلہ كا اہتمام

13:04 - January 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1737141
ادب وآرٹ گروپ: اسلامی انقلاب كی تيسویں سالگرہ كی تقريبات كےسلسلے میں پكن میں ايرانی سفارت خانہ كی طرف سے چين میں مقيم ايرانيوں كے لیے اسلامی انقلاب سے جڑے ہوئے ياد گار واقعات ، شعر گوئی، اور انقلاب كےمتعلق جنرل نالج پر مبنی مقابلوں كا اہتمام كيا گيا ہے۔
اس مقابلے میں شركت كرنے والے افراد كو دعوت نامے جاری كر دیے گئے ہیںاور منتخب آثار كوانھی مقابلوں كے سلسلہ میں ہونے والی تقريب میں پيش كيا جائيگا۔ اس كے علاوہ چين میں مسلمانوں كےخود مختار صوبے نينگ شيا" كی سوشل سٹڈيز اكیڈمی میں مركز ايرانيات كا افتتاح بھی اسلامی انقلاب كی تقريبات كا حصہ ہے۔ دونوں ممالك كےمابين اس كےعلاوہ مختلف علمی سيميناروں كا انعقاد، ايران اور چين كےمابين مشترك علمی تحقيقات ، اساتذہ كی شراكت، تعليمی كوٹہ، اور طلباء كا باہمی تبادلہ خيال اس مركز كے بنيادی اہداف ہیں۔ نينگ شيا میں مركز ايرانيات ايك مستقل ادارہ ہو گا جو كہ سياسی ، اقتصادی، ثقافتی اور دينی ميدان میں اپنے فرائض انجام دے گا۔
354335
نظرات بینندگان
captcha