بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' مراكش كی سركاری خبررساں ايجنسی "ايكنا" (MAP) كے مطابق، ان مقابلوں كا انعقاد مراكش كی علمی و اسلامی شواری نے يورپ میں مقيم مسلمانوں بالخصوص بيلجيئم كےمراكشی مسلمانوں كے لیے كيا تھا۔ قرآنی مقابلے حفظ اور تجويد سے وابستہ افراد كے درميان ہوئے جن میں بيلجيئم كے مقيم مراكشی قاريوں اور حفظ نے شركت كی
بيلجيئم اور لكسمبرگ میں متعين مراكشی سفير سمير الظہر نے تقريب سے خطاب كرتے ہوئے قرآن كی تلاوت، حفظ اور اس كے اصولوں كو سمجھنے پر تاكيد كی۔ اس كےعلاوہ انھوں نے مراكش كی علمی و اسلامی شورای كے يورپ اور بيلجيئم میں كیے گئے مختلف اقدامات كو سراہا۔ بيلجيئم میں انجمن مبلغين كے صدر محمد التجكانی نے بتايا كہ آئندہ سال ان كی انجمن مراكش كے الحسن الثانی قرآنی انسٹیٹيوٹ كے ساتھ مل كر كل يورپ حفظ و تجويد قرآن مقابلے منعقد كرے گی۔ پروگرام كے آخر میں مقابلوں میں نماياں كاركردگی كا مظاہرہ كرنے والے افراد میں انعامات اور شيلڈ تقسيم كی گئیں۔
354925