(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' ) WAM كی رپورٹ كے مطابق آرگنائزنگ كمیٹی كے چيئرمين ابراہيم محمد بوملحھ نےبتايا كہ پہلے راؤنڈ میں ۲۰۵ خواتين اور مرد حضرات عليحدہ عليحدہ گروپ كی صورت میں شركت كریں گے۔ جن میں سے ٹاپ كرنے والے فائنل راؤنڈ میں كواليفائی كریں گے۔ انھوں نے كہا كہ پہلے راؤنڈ كےمرد جحز میں شريف عبداللہ معوض اور عبدالنور اور خواتين حجز میں سوسن صالح الزعبی اور مہا احمد صوان ہوں گے۔ محمد بوملحھ نے كہا كہ فائنل راؤنڈ ۱۴ فروری سے ۲۳ فروری تك ہو گا۔ یہ مقابلے مرد حضرات كے لیے انجمن " الاصلاح الاجتماعی" كےمركز میں اور خواتين كے لیے انجمن " النہضۃ النسائیۃ" كے مركز میں منعقد ہوں گے۔ كمیٹی كے چيئرمين نے كہا كہ نماياں كاركردگی كا مظاہرہ كرنے والے افراد كو دوبئی كے فرمانروا محمد بن راشد المكتوم بين الاقوامی قرآن انسٹیٹيوٹ كے كانفرنس ہال میں قيمتی انعامات سے نوازیں گے۔
354957