بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے (Oumma) كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسرائيل نے اپنے فوجيوں كو بيلجيئم اور بعض دوسرے ممالك كا سفر كرنے سے روك ديا ہے۔ ايريل شارون كے خلاف ۲۰۰۲ء میں برسلز كی عدالت میں مقدمے كا موضوع سامنے آيا تھا اوراب غزہ میں اسرائيلی حملوں كا مقدمہ بھی شہ سرخيوں میں ہے۔ اسرائيل كےوزير خارجہ نےبيلجيئم كا اپنا دورہ اس لیے منسوخ كر ديا ہے كہ ايك خبری ويب سائٹ نے خبر دی تھی كہ غزہ میں جنگی جرائم كے ارتكاب كی وجہ سے ان كا پيچھا كيا جا رہا ہے۔ اگرچہ چند دن كے بعد بيلجيئم كے حكام نے اس ويب سائٹ كی خبر كی ترديد كر دی ہے ليكن اسرائيل كے وزير خارجہ نے بيلجيئم كے دورے كو سيكورٹی خدشات كی خاطر ملتوی كر ديا ہے۔
355810