بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خبررساں ايجنسی (APP) كے مطابق الفلاح آرگنائزيشن كی جانب اس تقريب میں شركت كرتے والے علماء نے واضح كيا كہ نوجوان اسٹوڈنٹس مدارس میں جہاں قرآن اور شريعت كی تعليم حاصل كرتے ہیں وہیں انہیں زندگی گزارنے كے سنہری اور اخلاقی اصول بھی بتائے جاتے ہیں۔ تقريب میں اعلان كيا گيا ہے كہ پہلی بار ۱۴۰ طلباء اور طالبات كے لیے تفسير قرآن كے دروس شروع كیے جا رہے ہیں۔ ممتاز عالم دين قاضی مشتاق احمد نے تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن ايك ايسا چراغ ہدايت ہے جو ہماری ہر اخلاقی ، دينی مشكل كا بہترين حل پيش كرتا ہے۔ قاضی مشتاق احمد نے قرآن كی تعليم پر تاكيد كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت مسلمان جن مشكلات سے دوچار ہیں۔ اس كی وجہ قرآنی تعليمات سے مسلمانوں كی دوری كے علاوہ اور كچھ بھی نہیں۔
355796