قطر میں خواتين كے قرآن فيسٹيول كا آغاز

IQNA

قطر میں خواتين كے قرآن فيسٹيول كا آغاز

12:17 - January 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1738000
بين الاقوامی گروپ: دوحہ قطر بنت محمد ميوزيم قرآن سنٹر میں قطری خواتين كے قرآنی مقابلوں كا باقاعدہ آغاز ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" قطری اخبار الرایۃ كےمطابق مقابلوں كے منتطم " ظافیہ محمد المسری" نے بتايا كہ فيسٹيول میں حفظ، قرائت، نفسير، ترتيل كے مقابلوں كے علاوہ قرآنی تعليمات كو بہتر طور پر سمجھنے كےلیے مختلف مباحثے بھی پيش كیے جائیں گے۔ انھوں نے كہا كہ تين روزہ فيسٹيول میں ۱۵ سے ۱۷ سال تك عمر كی خواتين حصہ لے كر امربالمعروف اور نہی عن المنكر جيسے اہم موضوعات پر مختلف پروگرام پيش كریں گیں جن میں قطر كی خواتين مبلغات دينی اور شرعی مسائل پر تقاريربھی كریں گیں۔ ظافیہ محمد المسری نے اميد ظاہری كی كہ اس فيسٹيول سے خواتين كے اندر حفظ و تلاوت قرآن كا جذبہ بڑہے گا اور كلام الہی میں تدبر اور تفكر اور ان كے اعتماد میں اضافہ كا باعث بنے گا۔ آخر میں انھوں نے بتايا كہ فيسٹيول میں غزہ پر اسرائيلی جارحيت اور مظالم كے پوسٹر بھی چسپاں كیے جائیں گے۔
355778

نظرات بینندگان
captcha