بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےيمن كی سركاری خبررساں ايجنسی " سبا نیٹ" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يمن كے وزير اطلاعات و نشريات " حسن اللوزی" نےگزشتہ روز مراكش كے دارالحكومت رباط میں منعقد ہونے والے اسلامی ممالك كے وزراء اطلاعات و نشريات كے اجلاس میں كہا كہ موجودہ حالات كےپيش نظر امت اسلام كو بہت سی مشكلات اور چيلنجوں كا سامنا ہے ان حالات میں اسلامی ذرائع ابلاغ دنيائے اسلام میں وحدت كے قيام اور ان چيلنجوں سے مقابلے میں اہم كردار ادا كر سكتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی ذرائع ابلاغ كی اہم ذمہ داريوں میں سے یہ ہے كہ وہ غير اسلامی افكار كی ترويج كو روكیں وحدت اسلامی كا پرچار كریں اور مسلمانوں كے اندر دشمن كی تفرقہ ڈالنے كی سازشوں كو ناكام كریں يمن كے وزير اطلاعات و نشريات نے كہا كہ يمن كے ذرائع ابلاغ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا كر رہے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اس وقت امت اسلام كو مغربی ذرائع ابلاغ كی طرف سے منفی پراپيگنڈوں كا سامنا ہے اب اسلامی ذرائع ابلاغ كی ذمہ داری ہے كہ وہ جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كر كے دشمن كے پراپيگنڈے كا جواب دیں۔
355655