غزہ میں اسرائيلی مظالم كی تحقيقات كے لیے بين الاقوامی كمیٹی كے قيام كا مطالبہ

IQNA

غزہ میں اسرائيلی مظالم كی تحقيقات كے لیے بين الاقوامی كمیٹی كے قيام كا مطالبہ

11:45 - February 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1738482
بين الاقوامی گروپ: فرانسيسی اخبار " اومانيت" نے غزہ كی حالیہ صورتحال پر تبصرہ كرتےہوئے لكھا ہے كہ غزہ میں اسرائيلی جارحيت اور مظالم كی تحقيقات اور دنيا كو غزہ میں ہونے والی ہولناك تباہيوں سے آگاہ كرنے كے لیے بين الاقوامی تحقيقاتی كمیٹی تشكيل دی جانی چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خبررساں ويب سائٹ " العرب آن لائن" كے مطابق تجزیہ میں اسرائيلی حكام اور فوجی اعلی افسران كو عالمی جنگی جرائم كی عدالت میں پيش كرنے كا مطالبہ كيا گيا ہے اور كہا گيا ہے كہ اسرائيل غزہ كے بے گناہ شہريوں كے قتل عام كی قانع كنندہ وجہ بيان كرے۔ اخبار نے وقتی جنگ بندی كو ناكافی قرار ديتے ہوئے اس بات پر اصرار كيا ہے كہ اسرائيلی حكام ايك مستقل فلسطينی حكومت جس كا دارالحكومت بيت المقدس ہو كے قيام كے لیے رضا مندی ظاہر كریں۔ اخبار كےتجزیہ كے مطابق اسرائيل نے فلسطينی گروپوں میں پھوٹ ، سينكڑوں بے گناہ عوام كے قتل عام سے فلسطينی عوام كی زندگی اجيرن كر دی ہے۔ اخبار نے علاقے میں پائدار امن كے لیے غزہ پر بين الاقوامی امن فوج كی تعيناتی اور دونوں فريقوں كے درميان بامقصد گفتگو كو وقت كی اہم ضرورت قرار ديا۔
356362

نظرات بینندگان
captcha