بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی (IINA) كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ اجلاس روس كے نامور مسلمان دانشور اور رائٹر " رضا الدين فخر الدين" كی ۱۵۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے منعقد ہوا ہے اور اس اجلاس كا اہتمام مسلمان نامہ نگاروں كی يونين نے كيا تھا۔ اس اجلاس میں روس كے مختلف شہروں، اسلامی مراكز اور انجمنوں كے نمائندوں نے بھی شركت كی اور اس اجلاس میں" رضا الدين فخر الدين" كے كردار اور ان كی دينی ،علمی اور ثقافتی سرگرميوں كے موضوعات پرتقريریں بھی ہوئیں۔ ياد رہےكہ رضا الدين فخرالدين ۱۸۵۹ء كو روس كے شہر " اوفا" میں پيدا ہوئے وہ ۱۹۲۲ء كو روس كےمفتی منتخب ہوئے اور ۱۹۳۶ كو انھوں نے ۷۷ سال كی عمر میں وفات پائی۔
356446